Posts

Showing posts from September, 2024

وقت کی مسافت اور انسان

Image
کہتے ہیں   کہ وقت سے بڑا ظالم کوئی نہیں لیکن دوسری طرف یہ بھی کہتے ہیں کہ وقت سے بڑا مرہم کوئی نہیں  میں کبھی نہیں سمجھ سکی کہ وقت ظالم ہے یا وقت مرہم ہے ہاں اکثر جب وقت لوگوں کے منافقت کی پرت میں چھپے ہوئےشناسا سے چہرے دکھانے شروع کر دیتا ہے تو وہ ظلم انسان کبھی نہیں بھول پاتا پر وہی وقت جب اپنے ہی دیے ہوئے زخموں پر مرہم لگانا شروع کرتا ہے مرہم لگانا تو نہیں کہہ سکتے لیکن ہاں وہ اپ کو اہستہ اہستہ صبر سکھا دیتا ہے اس زخم کو بھرتا نہیں ہے لیکن اپ کو اس کے ساتھ رہنا سکھا دیتا ہے کہ اس کے ہونے نہ ہونے سے اپ کو فرق پڑنا ختم ہو جاتا ہے اور یوں زندگی سہل لگنے لگتی ہے وقت کی اہمیت کا  اندازہ اس بات سی بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مرنے کے بعد بھی یہ پیچھا نھیں چھوڑتا بلکہ اس کے بارے میں سوال کیا جائے گا اس پر تو اللہ پاک نے قرآن میں ایک پوری سورہ لکھ دی ہے والعصر یعنیٰ وقت یا زمانہ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ قسم ہے زمانے کی ﴿۱﴾ بے شک انسان بڑے گھاٹے میں ہیں ﴿۲﴾ سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور اچھے کام کیئے اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کرتے رہیں اور ایک دوسرے ک...